سی ای او ہیلتھ کا بی ایچ یو موچی وال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

جمعہ 16 اگست 2019 16:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) ایگزیکٹو آفیسر ضلعی ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سلیمان زاہد نے بنیادی ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) موچی وال کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے بنیاد ی مراکز پر صحت کی فراہم کی جانے والی سہولتوں کاجائزہ لیا او راس حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایاگیا کہ رواں ماہ بنیادی ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) موچی وال میں اب تک 35زچہ بچہ کے کیسز کیے جاچکے ہیں ۔اس کے علاوہ بھارت کے یوم ِآزادی پر یوم سیاہ منانے کے سلسلہ میں ضلعی ہیلتھ اتھارٹی سرگودہا کے زیر ِاہتمام بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ ضلع بھر کے تمام تحصیل ہسپتالوں میں بلیک ڈے کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئیں اورکشمیر یوں سے یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :