اگلے ہفتے پی ٹی آئی کے وزراء، رہنماؤں کی گرفتاری کا قوی امکان

نیب کا پائپ لائن کیسز کومنطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ، احتساب کے عمل میں تیزی آگئی،آصف زرداری کو اڈیالہ منتقل کردیا گیا، نیب جیل میں جگہ کی قلت کے باعث گرفتاریاں رکی ہوئی تھیں،گرفتاریوں کیلئے پانچ کمرے مزید تعمیرکرلیے ہیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 اگست 2019 16:17

اگلے ہفتے پی ٹی آئی کے وزراء، رہنماؤں کی گرفتاری کا قوی امکان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اگست 2019ء) نیب میں اگلے ہفتے حکمران جماعت تحریک انصاف کے وزراء ،رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ احتساب کے عمل میں تیزی آگئی ہے، آصف زرداری کو اڈیالہ منتقل کردیا گیا، نیب جیل میں جگہ کی قلت کے باعث گرفتاریاں رکی ہوئی تھیں، نیب نے پانچ کمرے مزید بنا لیے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے عمل میں عید کی چھٹیوں کے بعد تیزی آگئی ہے۔آصف زرداری کونیب کی جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ان کو خصوصی سیل میں رکھا جائے گا۔ ان کوبنیادی سہولیات کی درخواست پر ابھی فیصلہ ہونا ہے۔اڈیالہ جیل میں تب تک رہیں گے جب تک چلان نہیں ہوجاتا،ان کے ساتھ ملوث تین ملزم پلی بارگین کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن زرداری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔آصف زرداری کو سکیورٹی خدشات کے باعث نیب جیل میں رکھا گیا تھا، نیب کا پورا علاقہ سکیورٹی کے حوالے تھا، ان کی تحقیقات بھی چل رہی تھی۔نیب کے کیسز بہت زیادہ پائپ لائن ہیں، لیکن آصف زرداری چونکہ نیب جیل میں تھے اس لیے وہاں جگہ نہیں تھی، اب بہت سارے ملزمان کی گرفتاری کا وقت آچکا ہے۔نیب نے چارپانچ کمرے اور بھی بنائے ہیں، تاہم جگہ کی کمی کی وجہ سے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ رکا ہوا تھا۔

اگلے ہفتے میں اگست میں گرفتاریوں میں تیزی آئے گی،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اور دیگرلوگ ہوں گے۔اس بات کا بھی امکان ہے خیبرپختونخواہ اور وفاق میں تحریک انصاف سے تعلق رکھتا ہے،ان میں مشیر، معاون خصوصی، وزیریا رکن قومی اسمبلی بھی ہوسکتے ہیں۔خاص طور پر مسلم لیگ نوازکے کچھ لوگ جوبہت زیادہ بول رہے ہیں، پہلے سی پیک کے پیچھے چھپے ہوئے تھے،اب کشمیرایشو کے پیچھے چھپ رہے ہیں،جیسا کہ احسن اقبال ، نیب ان کو اب گرفت میں لے گا۔

کیونکہ نیب جن کو بھی بلاتا ہے ، یہ جواب نہیں دیتے، شہبازشریف کو بھی دوبارہ بلا لیا گیا ہے۔ شہبازشریف کے مقدمات بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں۔حمزہ شہبازاور مریم نوازپہلے ہی گرفتار ہیں۔کیس بڑا فٹ ہے شاید شہبازشریف گرفتاری سے نہ بچ سکیں۔