Live Updates

پیپلز پارٹی نے آمریتوں کا مقابلہ کیا کٹھ پتلی کی کیا حیثیت ہے ،نفیسہ شاہ

سلیکٹڈ ریاست مدینہ کی توہین بند کریں،ریاست مدینہ میں مخالفین کی بہنوں بیٹیوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا تھا،ردعمل

ہفتہ 17 اگست 2019 19:04

پیپلز پارٹی نے آمریتوں کا مقابلہ کیا کٹھ پتلی کی کیا حیثیت ہے ،نفیسہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ریاست مدینہ کی توہین بند کریں،ریاست مدینہ میں مخالفین کی بہنوں بیٹیوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں غریبوں کے گھر کہاں مسمار ہوتے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنی گالا محل کے آس پاس دو مرلیکا مکان بنانا منع ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں مخالفین کی بہنوں بیٹیوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ریاست کوفہ بنادیا ہے ۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آمریتوں کا مقابلہ کیا کٹھ پتلی کی کیا حیثیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیالوں کو آصف زرداری کی بہادری پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ فریال تالپور ریاست کوفہ کی قیدی ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات