Live Updates

مریم نواز نے جج ویڈیو سکینڈل کا سارا معاملہ ناصر بٹ پر ڈال دیا

جج ارشد ملک کی ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی، میرا کوئی کردار نہیں، پریس کانفرنس سے قبل ویڈیو کا بیرون ملک سے فرانزک کروایا۔مریم نواز کا دورانِ تفتیش بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 اگست 2019 14:10

مریم نواز نے جج ویڈیو سکینڈل کا سارا معاملہ ناصر بٹ پر ڈال دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2019ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ویڈیو سکینڈل کا سارا معاملہ ناصر بٹ پر ڈال دیا۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے جج ارشد ملککی ویڈیو سکینڈل پر رپورٹ تیار کر لی ہے۔ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم نے ن لیگ کے رہنما شہبازشریف اور مریم نواز سے اس حوالے سے تفتیش کی۔

شہباز شریف نے تفتیش کے دوران سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا۔اور جب مریم نواز سے اس حوالے سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے سارا معاملہ ناصر بٹ پر ڈال دیا۔ مریم نواز نے دوران تفتیش بتایا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی۔جج کی ویڈیو بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں،میں نے ویڈیو کی بنیاد پر پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کرنے سے قبل ویڈیو کو اطمیننان دے دیکھا اور بیرون ملک سے فرانزک بھی کروایا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ویڈیو کی انکوائری تاحال مکمل نہیں ہوئی اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی بھی جاری ہے۔خیال رہے کچھ روز قبل مریم نواز جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو سامنے لائی تھی جس کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے دھماکہ خیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس ایک ویڈیو موجود ہے جس میں احتسابعدالت کے جج ارشد ملک یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس میں دباو کے تحت فیصلہ دیا۔

مریم نواز کے اس دعوے کے بعد جج ارشد ملک نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے ان الزامات کی تردید کی، اور شریف خاندان پر جوابی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے انہیں ان کے حق میں فیصلہ دینے کیلئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، انہیں رشوت دینے کی کوشش کی۔جب کہ اسی حوالے سے سینئیر صحافی رانا عظیم نے بھی اہم انکشافات کیے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس کی تفتیش کے لیے سپریم کورٹ نے تین ہفتوں کا وقت دیا تھا۔

لیکن تین ہفتوں سے پہلے ہی تفتیش اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ ملک طارق کو دی جانے والی گاڑی بھی ایف آئی اے کی حراست میں ہے۔ایک ملزم جس نے پیسوں کا لین دین کیا اس کے بارے میں اہم ثبوت ملے ہیں کہ وہ تھائی لینڈ میں ہیں۔اور وہاں پر ایک سابق سفیر کے ساتھ ہیں جن کا ن لیگ سے گہرا تعلق ہے۔اس کی ٹیلیفون رابطوں کی لسٹ بھی سامنے آ گئی۔اس کے علاوہ وہ ویڈیو جس کی مریم نواز نے بات کی جو کہ نواز شریف کے گھر پر دیکھی گئی اس کے ثبوت بھی مل گئے ہیں۔ جب کہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے کانفرنس کرنے سے پہلے تین افراس جن میں سے دو گرفتار ہیں ان سے ایک تحریر پر دستخط بھی کروائے گئے۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ایک اہم رہنما کے گھر پر بھی چھاپہ پڑنا والا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات