پولیس اہلکاروں کو پرائیویٹ گن مین لگانے پر ایکشن

تھانوں میں تعینات اہلکاروں کو کسی کی سیکورٹی کیلئے بطور گن مین ڈیوٹی لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے، کراچی پولیس چیف

پیر 19 اگست 2019 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) کراچی میں پولیس کی جانب سے اثر و رسوخ اور پرائیویٹ افراد کو محکمہ پولیس کے اہلکار بطور سیکورٹی گارڈ فراہم کرنے کی نشاندہی کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ایس ایچ او اور ایس آئی اوز کو پابند کیا ہے کہ وہ تھانوں میں تعینات اہلکاروں کو کسی کی سیکورٹی کے لیے بطور گن مین ڈیوٹی لگانے کا سلسلہ بند کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائم خانی کی جانب سے تمام زونل ڈی آئی جیز کو خط ارسال کیا گیاہے جس میں ہدایات کی گئی ہیں کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بعض پولیس اہلکار تھانوں میں تو تعینات ہیں لیکن یہاں اپنی ڈیوٹی دینے کے بجائے کسی کے لیے بطور گن مین کام کر رہے ہیں، لہذا تمام ایس ایچ اوز اور ایس آئی اوز کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ تھانوں میں تعینات اہلکاروں کو بطور پرائیویٹ گن مین فراہم کرنا بند کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :