ضلع جہلم میں پلانٹ فار پاکستان کے تحت عوام کی معاونت سے ہزاروں پودے لگائے جائیں گے جس کا آغاز کر دیا گیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اگست 2019 19:04

ضلع جہلم میں پلانٹ فار پاکستان کے تحت عوام کی معاونت سے ہزاروں پودے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے وزیر اعظٰم پاکستان کے ویژن اور حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جاری مہم پلانٹ فار پاکستان کے تحت لاکھوں پودے لگائے جائیں گے ، فلڈ بینک جہلم کی روڈز کے اطراف، گرین بیلٹس، پارکوں اور چوکوں چوراہو ں میں لگائے جائیں گے ، گزشتہ روز 21600 پودے ضلع بھر میں لگائے گئے جبکہ بجولا جنگل میں 3000 ، سرکاری سکولوں میں 7000 ، روہتاس ریزارٹ میں 1700 اور دیگر پودے دینہ، سوہاوہ اور پنڈ دادنخان میں لگائے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بجولا جنگل میں پلانٹ فار پاکستان ڈے منانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ 18اگست کو ضلع بھر میں شجر کاری کے دن کے طور پر منایا گیا، دفتر اسسٹنٹ کمشنرز، چیف ایگزیکٹوآفیسرز ہیلتھ، ایجوکیشن اتھارٹیز، کالجز، سکولوں، ہسپتالوں،مراکز صحت بنیادی و دیہی مراکز صحت،میونسپل کمیٹیز کے دفاتر، ضلع کونسل کی دیہی یونین کونسلز، لوکل گورنمنٹ، سول ہسپتال سمیت دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں بھرپور شجر کاری کی گئی جس میں افسران کے علاوہ اساتذہ، پروفیسرز، عملہ و ڈاکٹرز نے بھرپور شرکت کی اور اپنے اداروں میں خود بھی پودے لگائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سلوگن "ہر بشر دو شجر "کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرکاری اداروں کے علاوہ شہریوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ماحولیاتی تبدیلوں پر قابو پانے اور محفوظ مستقبل کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہوں گے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، ایس ڈی ایف او سدھیر مغل، سی ای ضلع کونسل ملک ساجد، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو کے علاوہ یونین کونسل کے سیکرٹریز اور سرکاری سکول کے طلبہ نے شرکت کی۔