خیبر پختونخوا حکومت ماحولیات کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گی،وزیرزراعت محب اللہ

پیر 19 اگست 2019 23:12

سوات۔19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) صوبائی وزیر زراعت، لائیوسٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹیو محب اللہ خان نے سوات یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ تقریب کے دوران ڈیڈیک چیئرمین فضل حکیم خان، ناظم اعلیٰ محمد علی شاہ، ایم این اے سلیم الرحمٰن، ارکان صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی، وقار خان اور دیگر زعماء کو ماحولیات کی بہتری اور شجرکاری کے ضمن میں بہترین خدمات پر صوبائی حکومت کی جانب سے یادگاری شیلڈز حوالے کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جنگلات کا رقبہ بڑھانے اور ماحولیات کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وسائل کی کمی کو بھی آڑے نہیں آنے دیا جائے گا اور سوفیصد اہداف حاصل کئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی بہتری کے ضمن میں کسی بھی جانب سے کوئی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔