Live Updates

درخت قدرت کا انمول عطیہ ہے، شہری شجر کاری میں حکومتی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ڈی ای او ہری پور

منگل 20 اگست 2019 17:13

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) درخت قدرت کا انمول عطیہ ہے، اس تحفہ کو بچانے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق گرین اینڈ کلین پاکستان کے حصول کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت قومی فریضہ سمجھ کر لگائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمر خان کنڈی نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر ون ہری پور میں شجرکاری کے بعد خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پرنسپل بشارت خان، ایجوکیشن افسران ممتاز خان جدون، ذوالفقار احمد کاکا، ملک اشفاق احمد ایس ڈی ایم، محمد پرویز، ایم رضوان قریشی، جہانزیب خان بھی موجود تھے۔ ضلعی تعلیمی افسر عمر خان کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حسین وادیوں گلیات، سوات اور کاغان کا حسن جنگلات کی وجہ سے ہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات