چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
عدالت نے 4 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 21 اگست 2019 11:02
(جاری ہے)
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 8 اگست کو نیب نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گرفتاری کے بعد نیب کے نام ایک تحریری خط بھی جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے گرفتار کرنے کی وجوہات وہ نہیں ہیں جو نیب نے بتائی ہیں۔ مریم نواز نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ میرا جُرم صرف اتنا ہے کہ میں نا انصافی کے خلاف کھڑی ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے جرائم بہت زیادہ ہیں جنہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ جو کمزور دل کے مالک ہیں وہ میرے جُرم کو بیان نہیں کر سکتے، اُن کا کام میں آسان کر دیتی ہوں۔ میں کسی کے ظلم کا نشانہ نہیں بنتی نہ ہی میں جُھکتی ہوں، نہ ہی میں ہراساں ہوتی ہوں۔ کچھ لوگ مجھے ہراساں کرنا اور قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ منتخب ہو چکے ہیں یا منتخب کیے گئے میں ان کے سامنے نہیں جُھکوں گی ، میرا جُرم یہ ہے کہ میں نا انصافی کے خلاف کھڑی ہوتی ہوں، میں اپنے بے گناہ باپ کے ساتھ کھڑی ہوں اور میں اپنے والد کی جمہوریت کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ جُرم ہے تو میں فخر سے کہتی ہوں کہ میں مجرم ہوں۔ نیب ذرائع کے مطابق اپنے اوپر عائد الزامات سے متعلق لیگی رہنما مریم نواز نے ایک بھی جواب نہیں دیا بلکہ اُلٹا نیب اور قومی اداروں پر الزامات عائد کیے۔ اپنے تحریری جواب میں مریم نواز نے نیب کے علاوہ دیگر قومی اداروں پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کی۔ مریم نواز کے اس تحریری خط کو نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو جمع کروایا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، ان سے جو سوالات کیے جاتے ہیں وہ اُس کا تسلی بخش جواب دیتی ہیں اور نہ ہی نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ کوئی تعاون کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.