وزیراعظم کے صحت انصاف پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پانچ لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم

بدھ 21 اگست 2019 11:46

وزیراعظم کے صحت انصاف پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) وزیراعظم کے صحت انصاف پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پانچ لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم کر دیئے گئے، وزیراعظم کی ہدایت پر قبائلی اضلاع کے تمام خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیے جارہے ہی، ابتدائی طور پر 3لاکھ روپے تک تمام امراض کا علاج کروایا جاسکتا ہے تاہم کسی بڑے مرض کی صورت میں صحت انصاف کارڈ کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کروایا جاسکے گا۔

سٹیٹ لائف انشورنس کے قبائلی اضلاع کے لیے پروگرام منیجر حاشر خان نے بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم کے صحت انصاف پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عوام کو وزیراعظم کے ویزن کے مطابق صحت انصاف کارڈ فراہم کئیے جارہے ہیں وزیراعظم نے قبائلی اضلاع کے تمام خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کے مطابق تمام خاندانوں کو بلاتفریق صحت انصاف کارڈ فراہم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کی عوام میں اب تک 5 لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جاچکے ہیں ۔وزیراعظم کے صحت انصاف پروگرام کے ابتدائی طور پر 3 لاکھ روپے تک تمام امراض کا علاج ممکن ہے تاہم کسی بھی ایمرجنسی بڑی امراض کی صورت میں صحت انصاف کارڈ سی7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کروایا جاسکے گا۔حاشر خان نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے لیے تمام تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال اور ڈسٹرک ہیڈکواٹر ہسپتال میں اس حوالے سے مراکز قائم ہیں جن میں قبائلی عوام کو متعلقہ فارم کے اندراج کے صحت کارڈ فراہم کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :