راجن پور کی احاطہ کچہری میں شوہر کا اہل خانہ کے ہمراہ خاتون پر تشدد
ملزمان شہناز کو تشدد کے ساتھ گھسیٹتے ہوئے کچہری سے اپنے ساتھ لے گئے، کوئی بھی بچانے نہ آیا
محمد عرفان بدھ 21 اگست 2019 17:12
(جاری ہے)
بتایا جاتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل نعیم کی بیوی کسی بات پر اُس سے ناراض ہو کر کسی نامعلوم مقام پر چلی گئی تھی۔
جس پر نعیم نے اپنی بیوی شہناز کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ اغوا کے مقدمہ کا پتا چلنے پر شہناز ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونا چاہتی تھی۔ جب اس مقصد کے لیے شہناز وہاں پہنچی تو اُس کی تاک میں بیٹھے شوہر اور اس کے گھر والوں نے شہناز کو سر عام تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور اس کی جانب سے مزاحمت پر اُسے زبردستی گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔ ضلع کچہری راجن پور کے احاطے سے خاتون کو زبردستی اٹھا کر لیجانے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔ احاطہ کچہری سے اس طرح ظالمانہ انداز میں خاتون کو لے جانا عدالت کی سیکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان ہے۔ دُوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان میں سے 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون کی بازیابی کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بہت جلد اسے بازیاب کروا لیں گے۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.