نجی زندگی اور شوبز میں ہمیشہ اپنے مزاج کے مطابق کام کیا ہے ‘نادیہ خان

جمعہ 23 اگست 2019 10:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) نامور اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ اپنے مزاج کے برعکس کوئی کام نہیں کرسکتی اورنجی زندگی اور شوبز میں ہمیشہ اپنے مزاج کے مطابق کام کیا ،کبھی کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کی اس لئے دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتی ہوں کیونکہ یہ اقدام مجھے بہت گراں گزرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نادیہ خان نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے سب سے پہلے نجی ٹی وی چینل میں مارننگ شو کاآغاز کیا جو بڑا مقبول ہوا اور اسے دیکھتے ہوئے باقی ٹی وی چینلز نے بھی مارننگ شوز کاسلسلہ شروع کیا۔

مارننگ شو کی بنیاد پی ٹی وی وی کے سر ہے اورکنول نصیر اور مستنصر حسین تارڑ اس کے خالق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں ایک نجی ٹی وی سے ڈرامہ سیٹ کام ’’ڈولی ڈارلنگ ‘‘ سے آن ائیر ہے۔ یہ مزاحیہ ڈرامہ سیریل ڈاکٹریونس بٹ کا لکھا ہوا ہے اور اس کے ہدایتکار افتخار عفی ہیں۔ مستقبل میں بھی اس طرح کے کردار ادا کرتی رہوں گی۔

متعلقہ عنوان :