نیب کا شہبازشریف سے ان کے گھر جاکر تحقیقات کا فیصلہ
نیب ٹیم 29 اگست کو شہبازشریف کی رہائشگاہ جاکر کرپشن کیس کی تحقیقات کرے گی، شہبازشریف بیماری کی وجہ سے تفتیش کیلئے نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 اگست 2019 16:28
(جاری ہے)
شہباز شریف کی طبی صورتحال کے پیش نظر دو ہفتوں بعد ڈاکٹرز دوبارہ ان کا طبی معائنہ کریں گے، شہباز شریف کو یوم آزادی پر تقریب کے دوران دھکم پیل میں کمر پر چوٹ لگی تھی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر کمر میں تکلیف کے باعث اپوزیشن کی اے پی سی میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔ اسی طرح لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کامزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 4 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے حمزہ شہباز کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے مخالفت کی۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں لاکھوں ڈالر کی رقوم ایسے افراد کے ذریعے بھجوائی گئی جن کے ابھی پاسپورٹ بھی نہیں بنے تھے۔ رانا ظہیر فیصل آباد میں کپڑے کی دوکان پر ملازم ہے جس کا پاسپورٹ بھی نہیں بنا لیکن اس نے لندن سے حمزہ کو ایک لاکھ ڈالر بھجوائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.