بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگاکر انسانیت دشمنی کا ثبوت دیا،

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی عظیم الشان جدوجہد اورجانی ومالی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،سابق صوبائی وزیرمیرطارق محمود کھتیران

جمعہ 23 اگست 2019 16:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) سابق صوبائی وزیرمیرطارق محمود کھتیران نے کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگاکر انسانیت دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔بھارت کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتا کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کی عظیم الشان جدوجہد اورجانی ومالی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سابق صوبائی وزیراورحلقہ این اے 259 امیدوارمیرطارق محمود کھتیران نے کہاکہ بھارت کشمیرپرزبردستی قبضے کے ذریعہ کشمیری عوام کے حقوق کوپامال کرتے ہوئے بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم وجبر جاری رکھے ہوئے ہے بھارت ریاستی جبر وتشدوکے ذریعے زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھ سکتابھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے نئے طریقے آزمارہاہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی عوام وقبائل کی اخلاقی اورسفارتی حمایت کشمیریوں کوکل بھی حاصل تھی اورآئندہ بھی رہے گی۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر نہ صرف پوری دنیا کے دہشت گردوں کو شکست دی بلکہ ملکی دفاع اور قربانی کے لئے ایک عظیم مثال قائم کی۔ کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں بلکہ بلوچستان کے عوام ان کیساتھ کھڑی ہے کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کیلئے مصائب و آلام برداشت کرتے ہوئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔

میرطارق محمود کھتیران نے کہاکہ پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ہم بحیثیت قوم کشمیریوں کی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ہم مظلوم کشمیریوں پر بھارت کے بڑھتے ہوئے ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیںاورہماری دُعائیں اوراخلاقی حمایت ان کے ساتھ ہے جلدکشمیرمیں آزادی کاسورج طلوع ہوگا۔