وزیراعلیٰ پنجاب کا نواب آف کالا باغ کے بیٹے ملک اسد خان کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 23 اگست 2019 23:05

لاہور۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق گورنر مغربی پاکستان نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان مرحوم کے بیٹے ملک اسد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔