اداکارہ سحرملک نے فلم’’میرامحافظ‘‘کی ڈبنگ میں حصہ لیا

’’میرامحافظ‘‘اپنی نوعیت کی منفردفلم ثابت ہوگی،جو شائقین کومدتوں یادرہے گی،فلمسٹارکی گفتگو

ہفتہ 24 اگست 2019 13:12

لاہورر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحرملک نے اپنی زیرتکمیل فلم’’میرا محافظ‘‘کی ڈبنگ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایورگرین موویزکے بینرتلے بننے والی فلم ’’میرامحافظ‘‘کی ڈبنگ گزشتہ روزایورنیوسٹوڈیومیں کی گئی جس میں فلمسٹارسحرملک نے اپنی آوازکی ڈبنگ کروائی،اس فلم کے مصنف وہدایتکارباسوچودھری ہیں جبکہ فلمسازمہرمحمداسلم ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے باسوچودھری اورسحرملک نے کہا کہ فلم’’میرامحافظ‘‘اپنی نوعیت کی منفردفلم ثابت ہوگی،جودیکھنے والے شائقین کومدتوں یادرہے گی،انہوں نے کہا کہ فلمسازمہرمحمداسلم فلم کو جلدمکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، مکمل ہونے کے بعدجلدہی فلم سینماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :