لیہ، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے ناجائز قابض زمین واگزار کراکے محکمہ جنگلات،ہائی وے کے حوالے کردی

ہفتہ 24 اگست 2019 18:11

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اظہر حسین نے متعلقہ ٹیم کے ہمرا ہ چک نمبر 449ٹی ڈی اے میں کارروائی کرتے ہوے محکمہ ہائی وے کا 6کروڑ 80لاکھ روپے مالیتی 17کنال رقبہ اور محکمہ جنگلات کا 4 کروڑ روپے 50لاکھ روپے مالیتی 12کنال رقبہ ناجائز قابضین جلال خان اور ولایت خان سے واگزار کراکے محکمہ جنگلات اور ہائی وے کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایک اور کارروائی میں انہوں نے سرکاری جنگلات سے لکڑی چور ی میں معاونت کے الزام میں نامزد ملزم فاریسٹ گارڈ اکرم سہیل ولد احمدعلی سکنہ چک نمبر 357اے ٹی ڈی اے کو مقدمہ میں جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر گرفتار کرکے جیل بھیجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :