وزیرخارجہ کا یواے ای کی جانب سے مودی کو ایوارڈ دینے پر ردعمل
یواے ای پرکسی تیسرے ملک سے تعلقات سے متعلق قدغن نہیں لگا سکتے،کابینہ کی منظوری کے بعد کشمیرکے بارے میں اگلا لائحہ عمل جلد شیئر کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 اگست 2019 18:34
(جاری ہے)
مقبوضہ کشمیر میں ادویات اورخوراک کی شدید قلت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سرینگر ایئر پورٹ پر راہول گاندھی کو باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔ راہول گاندھی کو اگلے جہاز سے واپس بھیج دیا گیا۔ اگر مقبوضہ کشمیر میں چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو راہول گاندھی کو جانے کی اجازت دیتے۔ کانگریس لیڈر کو پریس کانفرنس کے دوران گرفتار کیا گیا۔ بھارتی یکطرفہ اقدامات کوبھارتی اپوزیشن کے بہت سے رہنما بھی مسترد کرچکے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ ہوا۔ سیکریٹری جنرل یواین سے بھارت کیجانب سے کلسٹربم کے استعمال کا بھی تذکرہ کیا۔ سیکرٹری جنرل یواین کو بتایا بھارت کسی جھوٹے آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل یواین سے کہا کہ اقوام متحدہ فی الفور کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے میں بھی فی الفور کردارادا کرے۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ اپنے ممبر ممالک کو صورتحال سے فوری آگاہ کرے۔ مقبوضہ کشمیرمیں نیا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر کوآزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں کہا کہ یواے ای پرکسی تیسرے ملک سے تعلقات سے متعلق قدغن نہیں لگا سکتے،کابینہ کی منظوری کے بعد کشمیرکے بارے میں اگلا لائحہ عمل جلد شیئر کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.