Live Updates

مولانا فضل الرحمن جلد دھرنے کی تاریخ دینے جا رہے ہیں

مولانا فضل الرحمن نے دھرنا دینے کے لیے درست وقت کا انتخاب کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 اگست 2019 12:39

مولانا فضل الرحمن جلد دھرنے کی تاریخ دینے جا رہے ہیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست 2019ء) معروف صحافی اور سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جلد دھرنے کی تاریخ دینے جا رہے ہیں۔ اگلے ماہ وزیراعظم عمران خان نیویارک کے لیے نکل رہے ہوں گے تب مولانا فضل الرحمن صاحب دھرنے کے لیے نکل رہے ہوں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ ایک ماہ عمران خان سفارتی، معاشی اور ملکی سیاست کے محاذ پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ سب کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کمزور ہوا ہے۔

اس کے لیے عمران خان کو اندرونی اور بیرونی یلغار کا سامنا ہے۔جب کہ دوسری مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، معروف و سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کے اسلام آبادمارچ کے اعلان کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔

(جاری ہے)

یہ معاملہ اب حکومت کیلئے خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جمیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور کارکن خود کو اس بات کیلئے ذہنی طور پر تیار کر چکے ہیں کہ جلد ان کے امیر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈاکٹرز شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے بعد ملک میں صورتحال بہت خراب ہو جائے گی۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا جائے گا، ملک بھر میں فسادات شروع ہو جائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے زیر انتظام مدرسوں کے بچوں کو استعمال کیا جائے گا اور سڑکوں پر نکل کے دنگے فساد کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کہتے ہیں کہ ایسی صورتحال کیلئے حکومت کو تیار رہنا ہوگا۔ یہ تمام صورتحال ملک کے امن و امان کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ اکتوبر کے ماہ میں اسلام آباد کی جانب ملین مارچ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے اور حکومت گرانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات