Live Updates

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کی آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات،مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

اتوار 25 اگست 2019 15:45

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ایوان صدر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات اور اُن سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

صدر سردار مسعود خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے میںمحصور کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے سیاسی و سفارتی کوششوں کو تیز کرے اور عالمی برادری سے اپیل کرے کہ وہ محصور آبادی کو خوراک اور ادویات پہچانے کے لیے انسانی راہداری کھولے ۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں قائم حکومت کشمیری عوام کو سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے علاوہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات