ادبی کمیٹی شعر و سخن کے زیر اہتمام ’’جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیرمشاعرہ (آج) ہوگا

اتوار 25 اگست 2019 18:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی ادبی کمیٹی شعر و سخن کے زیر اہتمام ’’جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیرمشاعرہ ‘‘ پیر شام6 بجے منظر اکبر ہال میں منعقد ہوگا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب کی صدارت پروفیسر سحر انصاری کریں گے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی انور شعور ہوںگے۔ مشاعرہ میںجو شعراء شرکت کریں گے ان میں خواجہ رضی حیدر، عقیل عباس جعفری، خالد معین، اجمل سراج، ریحانہ روحی، حجاب عباسی، عظمی جون، خالدہ عظمیٰ، عنبرین حسیب عنبر، کاشف حسین غائر، شائستہ مفتی، دلاور علی آزر، اورنگزیب، عبدالرحمن مومن اور دیگر شامل ہیں۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر اقبال پیرزادہ سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :