ڈیم نہ ہونے سے رواں سال ایک کھرب ڈالر کا پانی ضائع ہو جائے گا، پاکستان کسان بورڈ

پیر 26 اگست 2019 13:26

ڈیم نہ ہونے سے رواں سال ایک کھرب ڈالر کا پانی ضائع ہو جائے گا، پاکستان ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) پاکستان کسان بورڈ کے مرکزی رہنماء سردار ظفر حسین خان نے انکشاف کیا ہے کہ کالاباغ ڈیم سمیت دیگر چھوٹے و بڑے ڈیمز کی تعمیر شروع نہ ہونے اور آبی ذخائر کی کمی کے باعث رواں سال ایک کھرب ڈالر کا پانی ضائع ہو جائے گا جبکہ جولائی 2019ء سے اکتوبر 2019ء تک 40ملین ایکڑ فٹ پانی سمندی کی نذر ہونے سے پاکستان کی زرخیز زمین بہت بڑے پیمانے پر بنجر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوںنے بتا یا کہ منگلا ، تربیلا ، چشمہ میں حالیہ سیلابوں کے باعث سلٹ جمع ہونے سے ان کی پانی زخیرہ کرنے کی گنجائش میں 32فیصد تک کمی ہو چکی ہے جبکہ دیگر آبی ذخائر میں بھی پانی کی گنجائش 18.71سے کم ہو کر 12.76ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے۔ انہوںنے حکومت سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیمز کی تعمیر کیلئے اقدامات کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی زخیرہ کر کے آبپاشی اور توانائی کے حصول کیلئے مصرف میں لایا جا سکے۔