ڈیرہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مچھروں کی بہتات، ڈینگی اور ملیریا بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا

پیر 26 اگست 2019 17:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) ڈیرہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مچھروں کی بہتات ، ڈینگی اور ملیریا بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ،شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے، فوری شہر میں مچھر مار سپرے کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقہ ،توصیف آباد ،گیلانی ٹائون ،طارق آباد ،مریالی ،ڈیوالہ ،ڈیال روڈ ،عید گاہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں مچھروں کی افزائش نسل سے انتہائی بہتات ہوگئی جس سے شہریوں کو جینا ددبھر کردیا ہے۔

سرکلر روڈ سمیت دیگر مقامات پر آمدورفت کے دوران سائیکل اور موٹرسائیکل سوار کی آنکھوں میں مچھروں کی گرنے سے لوگوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔رات کے اوقات میں مچھروں کے جتھے کے جتھے نکل کھڑے ہوتے ہیں اور شہریوں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں جس سے بچے بوڑھے جوان اور خواتین کو ان سے جان چھڑانا محال ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :