ممتاز گلوکار حیدر بادشاہ کا نیا گانا ’’رب دے حوالے‘‘ ریلیز کردیا گیا

منگل 27 اگست 2019 17:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2019ء) ممتاز گلوکار حیدر بادشاہ کا نیا گانا ’’رب دے حوالے‘‘ ریلیز کردیا گیا ۔ لو اینڈ پیشن پر مبنی Exclusive سونگ کے ڈائریکٹر کے ایس کاظمی اینڈعلی شہباز، میوزک کامران اختر، ، کمپوزیشن ساجی علی، ڈی او پی ایڈڈ ارباز کے ، ارٹ ڈائریکٹر کامران اور عاصم، لیرکس کے ایس کاظمی، پروڈکشن مینجر زیشان عرف شانی جبکہ ماڈلنگ کینی خان اور یاسر نے کی ہے۔

پروڈیوس ایس اے ایس ایچ ریکارڈز جبکہ وڈیو سونگ کی ریکارڈنگ کیلئے فلمی طرز کا بہترین سیٹ تیار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حیدر بادشاہ کے نئے گانے ’’رب دے حوالے‘‘ کو یوٹیوب و دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں سنگر حیدر بادشاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گانے کی لیرکس اور میوزک بہترین ہے۔ امید ہے سامعین اور میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد نئے گانے کو بے حد پسند کریں گے۔ یہ لو اینڈ پیشن پر مبنی سونگ ہے اور کینی خان اور یاسر نے اچھی ماڈلنگ کی ہے۔ ڈائریکٹر کے ایس کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنگر حیدر بادشاہ میوزک انڈسٹری کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ نیا گانا عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کرے گا۔