Live Updates

منافع بخش ادارہ بد انتظامی سے مشکلات کا شکارہوگیا، عمران خان

اب پی آئی اے کے خسارے میں مسلسل کمی آرہی ہے، اوورسیزپاکستانیوں کی کثیرتعداد اوربڑھتی ہوئی صنعت کی ترقی کیلئے موزوں ہے، پی آئی اے کوجدید خطوط پراستوار کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 اگست 2019 20:54

منافع بخش ادارہ بد انتظامی سے مشکلات کا شکارہوگیا، عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اگست 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منافع بخش ادارہ بد انتظامی سے مشکلات کا شکارہوگیا، اب پی آئی اے کے خسارے میں مسلسل کمی آرہی ہے، اوورسیزپاکستانیوں کی کثیرتعداد اوربڑھتی ہوئی صنعت کی ترقی کیلئے موزوں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی آئی اے کوجدید خطوط پر استوارکرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر پی آئی اے کی استعداد بڑھانے سے متعلق بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی کہ موجودہ انتظامیہ کی کاوشوں سے ادارے کے خسارے میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ ملک میں ائیرٹرانسپورٹ کا کافی زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔

(جاری ہے)

سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے ادارے کے منافع میں اضافہ ہوگا۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیراعظم بتایا کہ پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد اور بڑھتی ہوئی آبادی ہوابازی کی صنعت کے فروغ کیلئے موزوں ہے۔ معیشت کے حجم میں بتدریج اضافہ بھی ہوابازی کی صنعت کے فروغ کیلئے سازگار ہے۔ اس موقع پر طیارہ ساز ادارے کے نمائندگان کیجانب سے وزیر اعظم کو نئے جہازوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن قومی ادارہ اور ملک کی پہچان ہے۔ ماضی کا منافع بخش، ہوابازی میں خطے کا سرکردہ ادارہ بد انتظامی سے مشکلات کا شکار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کو منافع بخش اور فعال ادارہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات