سرگودھا شہر کے علاقہ فیکٹری ایریا کے محلہ حمید ٹائون کے دو بھائیوں میں 3500 کے لین دین پر جھگڑا ‘ بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

بدھ 28 اگست 2019 13:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2019ء) سرگودھا شہر کے علاقہ فیکٹری ایریا کے محلہ حمید ٹاون کے دو بھائیوں میں 3500 کے لین دین پر جھگڑا میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتول کی نعش منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق حمید ٹاون کے 2 بھائیوں ظہیر عباس اور ذیشان کے درمیان 3500 کے لین دین پر کئی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا کہ گھر والوں نے ایک یوم قبل دونوں بھائیوں کے مابین صلح کروائی لیکن بھائیوں میں رنجش دم نہ توڑ سکی اور یہ بات ذیشان کو نا گوار گزری جس نے صبح سویرے طعش میں آ کر اپنے بھائی ظہیر عباس کو فائر کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس تھانہ فیکٹری ایریا نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی اور پولیس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان دو دونوں سے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :