قیام امن کیلئے محروم میں تمام مکا تب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘مجاہد عبدالر سو ل

محرم میںاتحاد بین المسلمین کے مظاہرہ سے اسلام دشمن قوتوں کے عزائم اور سازشوں کو ناکام بنایاجائے

بدھ 28 اگست 2019 14:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2019ء) اتحاد بین المسلمین کے مرکزی رہنما مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ محروم الحرام میں قیام امن کیلئے تمام مکا تب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، شہادت فاروقؓ وحسینؓ استعمار کے خلاف وحدت کادرس دیتی ہے،،محرم الحرام میں امن ویکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرکے اسلام وملک دشمن قوتوں کے مذموم عزائم اور سازشوں کو ناکام بنایاجائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ علماو ذاکرین امن ویکجہتی کی فضا کو بحال رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے نظریات کا احترام کریںاور دل آزارواشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب برتیں۔حکومت محرم میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائے۔انہو ں نے کہاکہ محرم الحرام تار یخ کااہم مہینہ ہے جس میں دنیا میں قیامت بر پا ہو ئی تھی تار یخ اسلام معصوم شہا د تو ں کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔ اسلام کے سنہرے اصو ل کو زندہ رکھنے کیلئے محرو م میں ہو نے والی شہاد تیں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :