مظفر گڑھ۔محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،ایس پی انوسٹی گیشن

بدھ 28 اگست 2019 17:05

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) مظفرگڑھ ضلع میں محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں امن قائم رکھنے کیلئے پولیس کی امن کمیٹیوں کے ممبران سے میٹنگیں جاری ھیں اس سلسلے میں مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر نے جتوئی میں ایس ڈی پی او کے دفتر میں ممبران امن کمیٹی جتوئی کے ممبران سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ممبران امن کمیٹی کو بتایا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور مظفرگڑھ پولیس اور پاکستان کا ہر شہری امن کے قیام کی خاطر ایک پیج پر ہیں کسی کو کسی بھی صورت میں امن امان کی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ملک دشمن اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا ممبران امن کمیٹی تحصیل جتوئی نے انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے اور امن قائم کرنے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔