ڈیرہ اسماعیل خان۔محرم الحرام کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ رہے گا

بدھ 28 اگست 2019 17:05

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران خیبرپختونخواہ کے حساس ترین اضلاع میںشامل ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ رہے گا ۔اس سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کومزیدسخت کردیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنرڈیرہ کی جانب سے جاری دفعہ144کے تحت محرم الحرام کے جلوسوںکے راستے پرہوٹلز‘سرائوں اورگھروںمیںکوئی بھی اجنبی شخص کاقیام نہیں کرے گا۔

خلاف ورزی کرنے پر مکان‘ہوٹل اورسرائوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ۔ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی ایسے نقصان دہ ہتھیار چاقو‘ چھری‘لاٹھی‘پسٹل وخودکارہتھیارلیکرچلنے پرمکمل پابندی ہوگی۔کسی بھی قسم کافرقہ وارانہ آڈیوویڈیوکیسٹ‘پوسٹر‘پمفلٹ بھی کہیںآویزاںنہیںکئے جائینگے۔

(جاری ہے)

عوامی مقامات پروال چاکنگ پرمکمل پابندی ہوگی اورلائوڈسپیکراستعمال بھی بندہوگا۔

کھلے عام پیٹرول کی فروخت ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔جلوس کے راستوںپرتعمیراتی کام کرنے ،نفرت آمیزلٹریچرکی اشاعت اورتقسیم پربھی مکمل پابندی ہوگی۔جلوس کے راستوںپرگیس‘سلنڈرکی خریدوفروخت بھی ممنوع ہوگی جبکہ جلوس کے راستوں پر مردوخواتین اوربچوںکے بالکونیوں اورچھتوںپر کھڑے ہوکرجلوس دیکھنے پربھی مکمل پابندی ہوگی۔نویںاوردسویںمحرم الحرام کوموٹرسائیکل مکمل طورپربندہوگا۔