لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارائیں
سوشل میڈیا صارفین نے صبا قمر‘ ماہر ہ خان اورمہوش حیات کے نامناسب لباس میں فوٹو شوٹ کو غیراخلاقی اور مغرب کی نقل قرار دیا
جمعرات 29 اگست 2019 12:51
(جاری ہے)
وہ نہ صرف اپنے رویے بلکہ اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال ا?پ ہیں لیکن صبا قمر کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب حال ہی میں انہوں نے ایک منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کرایا جسے سوشل میڈیا صارفین نے غیر اخلاقی قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ صبا قمر اس طرح کے لباس زیب تن کرکے پاکستان کی غلط تصویر پیش کر رہی ہیں۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی گزشتہ سال بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ سگریٹ نوشی کرتی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کی وجہ سے ماہرہ خان کو کافی برا بھلا کہا گیا۔ صارفین کی جانب سے اداکارہ کی سگریٹ نوشی بالخصوص مختصر لباس پر تنقید کی گئی۔ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان نے یہ سب کچھ کرکے اپنی پروقار شخصیت کو تباہ کردیا۔ ماہرہ کے اس عمل نے سب کو بہت مایوس کیا۔تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات دلفریب اندازِ اداکاری اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں اٴْن کی صلاحیتیوں کے گن گائے جا رہے ہیں تاہم حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’باجی‘ میں شامل ایک ا?ئٹم سانگ ’گینگسٹر گڑیا‘ میں رقص اور لباس کی وجہ سے مہوش حیات کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔بہت سے صارفین نے مہوش کے ا?ئٹم سانگ میں ڈانس کو کترینہ کیف کی کاپی قرار دیا جس پر ایک صارف نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ا?پ نے کترینہ کی طرح ڈانس کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں بتانا چاہتی ہوں کہ یہ بالی ووڈ نہیں ہے، ہم مختلف طرح کا کام کرتے ہیں۔ ہم فلموں کا ری میک نہیں بناتے ہم مختصر لباس نہیں پہنتے، ا?ئیں پاکستانی ہونے پر فخر کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.