ایوان صنعت و تجارت کے کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی، کارپوریٹ کلاس کے تمام7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب، ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے کاغذات نامزدگی 9 ستمبر تک واپس لئے جا سکتے ہیں، پولنگ 16ستمبرکو ہو گی

جمعرات 29 اگست 2019 14:22

ایوان صنعت و تجارت کے کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق کارپوریٹ کلاس کی تمام 7نشستوں کیلئے ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیئے گئے ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے کاغذات نامزدگی 9 ستمبر تک واپس لئے جا سکتے ہیں نیز پولنگ 16ستمبرکو ہو گی۔

انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تشکیل دی گئی الیکشن کمیٹی کے ترجمان نے بتایاکہ چیمبر کی مجلس عاملہ کی خالی ہونے والی 15نشستوں کیلئے مجموعی طور پر28کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے جانچ پڑتال کے بعد 10امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے جبکہ18 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ چیمبر کی کارپوریٹ کلاس کی 7 نشستوں کیلئے جن 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے ہیں ان میں شیخ محمد امین آف میسرز مہربان فیبرکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ ،محمود الحسن آف میسرز نیشی ٹیکس انٹر پرائزز ، عارف احسان ملک آف میسرزالغنی انٹر نیشنل ، شیخ خلیل قیصر آف میسرز شمس برادرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، محمد عبداللہ قادری آف میسرز ستارہ لیبلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، کاشف ضیاء آف میسرز لاہور فیشنز، عبدالرحمن آف میسرز فاسٹ فیڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈشامل ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ اس کیٹیگری کے صرف ایک امیدوار محمد اسلم آف میسرز پاور کیمیکل انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈکے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی7 نشستوں کے 19امیدواروں میں سی9کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں جن میں عاطف منظور آف میسرزعاطف انٹر پرائزز ، محمد طیب آف میسرز طیب اینڈ برادرز ، رانا محمد اسلم آف میسرز زم زم انٹر نیشنل ، مظہر حسین آف میسرز کٹ پیس مرچنٹ ، محمد یعقوب اعوان آف میسرز عاصم اولڈ سپیئر پارٹس ڈیلر ، رزاق علی آف میسرز سردار اینڈ سنز اولڈ سپیئر پارٹس ، محمد نثار افضل آف میسرز الخیر آٹوز ، گلزار احمد آف میسرز آئیڈیل جیولرز اور الطاف حسین آف میسرز لک اینڈ جوائس شامل ہیں تاہم اس کیٹیگری کے رانا محمد سکندر اعظم آف میسرز رائو کارپوریشن ، چوہدری طلعت محمودآف میسرز طلعت محمود کٹ پیس ڈیلر ، محمد بابر شہزادآف میسرز بابر شہزاد اینڈ ثاقب شہزاد ، ایوب اسلم منج آف میسرز منج کمیشن شاپ، خرم اخلاق آف میسرز مبارک ٹیکسٹائل، ڈاکٹر سجاد ارشد آف میسرز ڈاکٹر سجاد ارشد پولٹری فارم، خرم شہزاد آف میسرز پیپر کلب ، اشفاق اشرف آف میسرز اشرف اینڈ کمپنی، طاہر یامین آف میسرز ایم یامین ٹریڈرز ، محمد تنویر ریاض آف میسرز فرینڈز ٹریڈرز کے کاغذات نامزدگی درست پاگئے ۔

انہوںنے بتایاکہ خواتین کی ایک مخصوص نشست کیلئے صرف ایک امیدوار محترمہ قراة العین آف میسرز ایتھم کالج کے کاغذات نامزدگی کو بھی جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دے دیا گیا ہے۔