بپھرے گینڈے نے جرمنی کے سفاری پارک میں نگران کی کار کو ٹکریں مار مار کر روند دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 31 اگست 2019 23:59

بپھرے گینڈے نے جرمنی کے سفاری پارک میں  نگران کی کار کو ٹکریں مار مار ..

جرمنی کے ایک  سفاری پارک میں بپھرے ہوئے گینڈے نے نگران کی کار کو ٹکریں مار مار کر روند دیا۔ گینڈے کی ٹکروں سے کار نے تین بار قلابازیاں بھی کھائی۔
جرمنی کے صوبے نیدرزاکسن کے سرنگٹی  پارک میں کوسینی نام کے  30 سالہ گینڈے  نے نگران کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ کوسینی نے  اپنے سینگوں سے کئی بار گاڑی کو نیچے پٹخا۔موقع پر موجود ایک شخص نے اس واقعہ کی ویڈیو  بنا لی جو انٹرنیٹ پر وائرل  ہوگئی ہے۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ  گینڈے  کی ٹکروں سے کار تین بار الٹی ۔

(جاری ہے)


سفاری پارک کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کی خاتون  ڈرائیور کو چند معمولی زخم آئے ہیں۔ دوسرے  ڈرائیور کی مداخلت پر زخمی نگران خود اپنی گاڑی سے نکال موقع سے دور چلی گئیں۔توقع ہے کہ وہ جمعے سے اپنے کام پر واپس آ جائیں گی۔
سفاری پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوسینی کو 18 ماہ پہلے افزائش نسل کے لیے پارک میں لایا گیا تھا لیکن اب تک اس گینڈے نے خود کو نئے ماحول میں نہیں ڈھالا ہے۔ انتظامیہ  سوچ رہی ہے کہ  ان جانوروں کویہاں سے دوسری ایسی جگہ منتقل کر دیا جائے جہاں ان کا سامنا انسانوں یا گاڑیوں سے نہ ہو۔