راولپنڈی ، مچھر کے وار سے ڈینگی مریضوں میںمزید اضافہ، تعداد 880ہوگئی

دوروز بعد وائی ڈی اے کی پنجاب میں متوقع ہڑتال سے صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ

پیر 2 ستمبر 2019 15:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی اور گردونواح میں خطرناک مچھر کے وار سے ڈینگی مریضوں میںمزید اضافہ ہوگیا ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 77 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاکہ ڈینگی بخارکے مریضوں کی مجموعی تعداد880 ہو گئی،ڈینگی کے مریض راولپنڈی کے ہولی فیملی ،بے نظیر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل ہیں،راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی بڑی تعداد اسلام آباد سے منتقل کئے گئے مریض ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوروز بعد وائی ڈی اے کی پنجاب میں متوقع ہڑتال سے صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ،وائی ڈی اے نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دوہرے قتل کے واقعہ کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :