ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام ایف ای/ایف ایس سی سپلیمنٹری امتحان 16 اکتوبر کو شروع ہوں گے

بدھ 4 ستمبر 2019 23:13

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے ایف ای/ایف ایس سی سپلیمنٹری امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سپلیمنٹری امتحان 16 اکتوبر 2019ء بروز بدھ شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ایف ای/ایف ایس سی داخلوں کے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ 5 ستمبر 2019ء، ڈبل فیس کے ساتھ 16 ستمبر جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ فیل شدگان مذکورہ شیڈول کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد بورڈ کو اپنے داخلے بھجوا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :