Live Updates

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو صلاح الدین کیس کی جھوٹی رپورٹ بھیج دی گئی: وکیل صلاح الدین

’مقتول کے ورثاء کی اجازت کے بغیر صبح 5بجے اسکا پوسٹمارٹم کر دیا گیا، غسل دیتے ہوئے پتا چلا کہ اس پر شدید تشدد کیا گیا تھا‘: حسان خان نیازی کے تہلکہ خیز انکشافات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 4 ستمبر 2019 23:12

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو صلاح الدین کیس کی جھوٹی رپورٹ بھیج دی گئی: ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 ستمبر 2019ء) پنجاب حکومت نے اے ٹی ایم چور صلاح الدین کی پولیس کی حراست میں ہلاکت پر جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے دوسری جانب صلاح الدین کے وکیل حسان خان نیازی کا کہنا ہے کہ انکو اطلاع ملی ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو صلاح الدین کیس کی جھوٹی رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’مقتول کے ورثاء کی اجازت کے بغیر صبح 5بجے اسکا پوسٹمارٹم کر دیا گیا، غسل دیتے ہوئے پتا چلا کہ اس پر شدید تشدد کیا گیا تھا‘۔

حسان خان نیازی نے نجی ٹیوی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب صلاح الدین کو قتل کر دیا گیا تو اس کے والد کو اسکی میت نہیں دی جارہی تھی اور جب بھی کوئی فون کر کے پولیس والوں سے پوچھتا اور صلاح الدین کا نام لیتا تو پولیس والے فون بند کر دیتے تھے۔

(جاری ہے)

 

 انہوں نے بتایا کہ جب میت ورثاء کے حوالے کی گئی تو ایس پی حبیب نے قرآن کی قسمیں کھا کر کہا کہ تشدد نہیں کیا گیا لیکن جب صلاح الدین کے والد نے بیٹے کی میت کو غسل دیا تب انہوں نے دیکھا کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہ تھا جہاں تشدد نہ کیا گیا ہو۔

حسان خان نیازی نے کہا ہے کہ ہماری پولیس مطمعن طریقے سے جھوٹ بول رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار ک وبھی صلاح الدین کیس کی جھوٹی رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ایس ایچ او سمیت 3ملزمان پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے جوڈیشل انکوائری کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پولیسعہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ڈی ایس پی اور تمام 3 پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات