پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور آئی ٹی یونیورسٹی کے زیراہتمام یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کی تقریب

ہفتہ 7 ستمبر 2019 11:34

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور آئی ٹی یونیورسٹی کے زیراہتمام یوم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2019ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے زیراہتمام پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم دفاع کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں آئی ٹی بورڈ کے افسران و ملازمین اور آئی ٹی یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ شریک ہوئے۔



تقریب میں بھارت کو 65اور71کی جنگوں میں ناکوں چنے چبوانے والے دلیر ہواباز سیسل چوہدری کے بیٹے سیسل ایس چوہدری نے اپنے والد کے کارناموں پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں قومی و ملی نغمے اور جنگی بھی ترانے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ارفع سافٹ ویئر پارک کے باہر فیروز پور روڑ پر پیس واک کا بھی اہتمام کیا گیا

جس میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور‘ ڈائریکٹر فیصل یوسف‘ ساجد لطیف‘ رجسٹرار آئی ٹی یو ظہیر سرور اور آئی ٹی یونیورسٹی کے طلبہ سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

(جاری ہے)



شرکاء نے ہاتھوں میں پاک فوج کے ہیروز کی تصاویر‘ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ پوری قوم بہادر افواج کیساتھ ہے اور کشمیری بھائیوں کے لئے بھی آواز اٹھاتی رہے گی۔