Live Updates

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا

کابینہ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کشمیر پر مشترکہ بیان بارے بھی بریفنگ دی جائے گی وفاقی کابینہ سی پیک منصوبہ میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری دے گی

بدھ 11 ستمبر 2019 14:12

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا ،وفاقی کابینہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کریگی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کشمیر پر مشترکہ بیان بارے بھی بریفنگ دی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایاکہ کابینہ مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے اعلان پر حکومتی حکمت عملی پر بھی غور کرے گی، ذرائع کے مطابق کل جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ سی پیک منصوبہ میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری دے گی،رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کی کابینہ سے منظوری کا امکان ہے ،وفاقی کابینہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسر نو تشکیل کی منظوری دے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ریلوے بورڈ کے پرائیویٹ ممبران کی تقرری کا فیصلہ کرے گی،وفاقی کابینہ عسکری ایوی ایشن کے ایریئل لائسنس کی منسوخی کے معاملے پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کو مفاد عامہ کیلئے تجویز کردہ نئے اقدامات ہر بریفنگ دی جاے گی ، ریلوے بورڈ کے ہرایئوئٹ ممبرز کے تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا،ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات