چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھ-ٹو زرداری کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت

بدھ 11 ستمبر 2019 17:19

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھ-ٹو زرداری کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھ-ٹو زرداری نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی کے موقع پر بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ بدھ کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم عظیم رہنما تھے، جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور زمانے انہیں یاد رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج ہم قائداعظم کے فکر، ویژن اور سیاسی جدوجہد کی بدولت آزادی کی نعمت سے بہرہ مند ہیں، ہمارا عزم ہے ہم بابائے قوم کے نظریات کی روشنی میں جمہوریت، دستور اور عوامی حقوق کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم ملک کو مساوات، ترقی پسند اور جمہوری ملک بنانے کی جدوجہد کو جاری رکھ کر قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، ہم کشمیری عوام کی جدوجہد کے بارآور ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔