سکیورٹی اداورں کی وجہ سے سکون کی نیند سوتے ہیں ،تمام اختلافات کمزوریوں کے باوجود وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں،امان اللہ کرانی

عدالتی مقدمات کے حتمی فیصلے تک میڈیا کو مواد نشر کرنے سے روکا جائے،کسی کو معزز جج کی کردار کشی کا استحقاق نہیں ہونا چاہیے، سپریم جوڈیشل کونسل کی کارووائی کو شفاف بنانے کی ضرورت ہے، صدر سپریم کورٹ بار کا خطاب

بدھ 11 ستمبر 2019 19:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ تمام اختلافات کمزوریوں کے باوجود وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں،فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں، عدالتی مقدمات کے حتمی فیصلے تک میڈیا کو مواد نشر کرنے سے روکا جائے،کسی کو معزز جج کی کردار کشی کا استحقاق نہیں ہونا چاہیے، سپریم جوڈیشل کونسل کی کارووائی کو شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔

بدھ کو صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے سپریم کورٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام اختلافات کمزوریوں کے باوجود وطن کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں،فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارے معاشرے میں تنقید کرنا آسان عمل کرنا مشکل ہے۔انہوںنے کہاکہ انسان دوسروں کے لیے بہترین منصف اور اپنے لیے بہترین وکیل ہوتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عدالتی مقدمات کے حتمی فیصلے تک میڈیا کو مواد نشر کرنے سے روکا جائے۔انہوںنے کہاکہ کسی کو معزز جج کی کردار کشی کا استحقاق نہیں ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ میڈیا عوام کی مشکلات سامنے لانے کے بجائے اشرافیہ کے مقدمات کو سامنے لاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارووائی کو شفاف بنانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 209 کے تحت جن ججز کے خلاف شکایات ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہاکہ آئین کی حکمرانی اپنی اولین قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :