حیسکوکے افسران نے وزیراعظم پاکستان کے سٹیزن پورٹل کوبھی گمراہ کن اورجھوٹی رپورٹیں دیناشروع کردیں

بدھ 11 ستمبر 2019 21:26

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) حیدرآبادالیکٹرک سپلائی کمپنی(حیسکو)کے افسران نے وزیراعظم پاکستان کے سٹیزن پورٹل کوبھی گمراہ کن اورجھوٹی رپورٹیں دیناشروع کردی ہیں حیسکوافسران وزیراعظم کے قائم کردہ سٹیزن پورٹل پرشکایات درج کرانے والے صارفین کے مسائل عملی طورپر حل کرنے کے بجائے سٹیزن پورٹل پردروغ گوئی اورجھوٹ پرمبنی رپورٹیں دے کروزیراعظم شکایات سیل کوبھی گمراہ کررہے ہیں اس قسم کا واقعہ پنگریو کے نواحی قصبے حاجی دین محمدکے بجلی صارفین کے ساتھ پیش آیا ہے اس قصبے کے ایک محلے کا پچاس کے وی کا ٹرانسفارمر ایک ماہ قبل جل گیا تھا حیسکو تلہار سب ڈویزن کے ایس ڈی او نے ٹرانسفارمرتبدیل کرنے کے لیے صارفین سے بھاری رشوت طلب کی جس پرمتاثرہ صارفین نے وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل پرشکائت درج کراتے ہوئے ٹرانسفارمرتبدیل کرنے کی درخواست کی سٹیزن پورٹل کی جانب سے حیسکوچیف کو یہ مسئلہ حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں حیسکوچیف کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لیے ایکسیئن حیسکوبدین کولکھاگیاجس کے جواب میں ایکسیئن حیسکو نے ایس ڈی اوتلہار سب ڈویزن کی طرف سے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پرجواب داخل کرایا کہ گوٹھ حاجی دین محمد میں جلنے والا ٹرانسفارمرتبدیل کرکے بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ قصبے کے صارفین کے مطابق تاحال نہ توٹرانسفارمرتبدیل کیاگیا ہے اورنہ ہی بجلی بحال کی گئی ہے ٹرانسفارمرجلنے کے باعث ایک ماہ سے زائدعرصے سے قصبے کے کافی حصے کی بجلی بدستورمعطل ہے صارفین نے بتایا کہ حیسکوتلہارسب ڈویزن کا ایس ڈی او اورایکسیئن بدین ملی بھگت کرکے بارشوں کے دوران دیہاتوں اورچھوٹے شہروں کے جلنے والے ٹرانسفارمرتبدیل کرنے کے لیے بھاری رشوت لے رہے ہیں رشوت نہ دینے والے صارفین کے ٹرانسفارمرتبدیل نہیں کیے جارہے گوٹھ حاجی دین محمد کے صارفین کی جانب سے رشوت نہ دینے پرایس ڈی اواورایکسیئن نے وزیراعظم شکایات سیل کے احکامات کوبھی نظراندازکردیا ہے اورشکایات سیل کوجھوٹی اوربے بنیادرپورٹ دے کرشکایات سیل کوبھی گمراہ کررہے ہیں گوٹھ حاجی دین محمدکے صارفین نے وزیراعظم پاکستان اوروفاقی وزیربجلی وتوانائی سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل پرجھوٹی۔

(جاری ہے)

بے بنیاد اوردروغ گوئی پرمبنی رپورٹیں دے کرگمراہ کرنے والے حیسکو تلہارسب ڈویزن کے ایس ڈی او اورایکسیئن بدین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اورگوٹھ حاجی دین محمدکا جلنے والا پچاس کے وی کا ٹرانسفارمرفوری طورپرتبدیل کیا جائے۔