پی ایس آراے نے ریگولیشن سے متصادم سابقہ ایم ڈی کی13نوٹیفکیشنزکالعدم قرار دیدیئے

بدھ 11 ستمبر 2019 22:12

پشاور۔11ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی نے ریگولیشن سے متصادم سابقہ ایم ڈی کی13نوٹیفکیشن غیرقانونی قراردیتے ہوئے کالعدم قرار دیدیے ہیں۔ کالعدم قراردیئے جانیوالے نوٹیفکیشنزمیں غیرقانونی جرمانے،تعلیمی اداروں کی جرمانوں سمیت رجسٹریشن ،تعطیلات میں فیس نہ لینے،سٹیشنری یونیفارم کی خریداری، ایڈوانس ٹیوشن فیس،سبلنگ فیس سے متعلق نوٹیفکیشنزسمیت سپریم کورٹ آرڈرکی روشنی میں غلط نوٹیفکیشن وغیرہ شامل ہیں ۔

اسکے علاوہ پی ایس آراے کے تمام ذیلی کمیٹیوں کے قیام کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے اسی طرح قبائلی اضلاع کیلئے سکولوں کی رجسٹریشن،تجدید اور اپگریڈیشن کیلئی31دسمبرتک خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس آراے کے منتخب ممبران فضل اللہ دائودزئی، سید انس تکریم کاکاخیل،امجدعلی شاہ اور شوکت محمود نے سیکرٹری ایجوکیشن،ایم ڈی پی ایس آراے کاشکریہ ادا کیاکہ جنہوں نے میرٹ پرتمام مسائل کوحل کردیا ہے انہوںنے PENکے صوبائی صدر سلیم خان کابھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسلسل پرائیویٹ سیکٹرکے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہدکی انہوںنے مطالبہ کیاکہ حکومت جماعت ہشتم اور میٹرک کمبائن امتحان کے سلسلے میں بھی مذاکرات کاراستہ اختیارکرے ہم حکومت کے ساتھ ہرتعمیری سرگرمی اورفروغ تعلیم میں اپناکرداراداکرتے رہینگے۔