کربلا، بھگدڑ میں جاں بحق افراد میں کوئی پاکستانی نہیں، دفتر خارجہ

کربلا میں پاکستانی قونصل خانہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، ڈاکٹر محمد فیصل

بدھ 11 ستمبر 2019 22:55

کربلا، بھگدڑ میں جاں بحق افراد میں کوئی پاکستانی نہیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کربلا میں بھگدڑ کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے، کربلا میں پاکستانی قونصل خانہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے شہر کربلا میں عاشورہ محرم الحرام کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد کچل کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

عراقی وزارتِ صحت نے واقعے میں 96 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کی تھی جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق کربلا میں بھگدڑ عاشورہ کے جلوس کے لیے بنائے گئے راستے کا ایک حصہ گرنے کی وجہ سے ہوئی۔دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار افسوس کیا ہے۔