سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم کی سہولت ختم کرنے کے خدشہ پر قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:59

سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم کی سہولت ختم کرنے کے خدشہ پر قرارداد پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) نے سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم کی سہولت ختم کرنے کے خدشہ پر قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی کنول پرویز چوہدری کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزارت سکولز ایجوکیشن حکومتی رٹ قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے ۔

کئیر فائونڈیشن کو اختیار دیاجارہاہے کہ وہ سرکاری سکول کے بچوں سے فیس وصول کر سکیں۔کئیر فائونڈیشن کوذاتی صوابدیدپر بچوں کو فارغ کرنے کااختیار دیناغریب عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔سرکاری سکول میں کئیر فائونڈیشن کے بجائے سرکاری رٹ ہونی چاہیے ۔حکومت سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم کے ساتھ کوئی بھی کھلواڑ نہ ہونے دے۔