سپریم کورٹ نے تین بین بھائیوں کے قتل میں ملوث شریک ملزم حسنین مصطفی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے تین بین بھائیوں کے قتل میں ملوث شریک ملزم حسنین مصطفی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ضمانت پر ملزم حسنین مصطفی کو رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کیس کی سماعت مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔مقدمہ کی مرکزی ملزمہ انیقہ پہلے ضمانت پر رہا ہو چکی ہے۔ملزم نے اپنی مبینہ محبوبہ انیقہ کیساتھ ملکر تین بچوں کو قتل کیا تھا۔تینوں بچوں کی والدہ انیقہ بھی مقدمہ میں ملزمہ ہے۔قتل کا واقعہ لاہور میں مارچ 2018 مین پیش آیا تھا۔