آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کا دورہ ، یار گار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی

سربراہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے پر آرمی میڈیکل کمپلیکس کے کردار کو سراہا

جمعرات 12 ستمبر 2019 17:43

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں آرمی میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمن کو آرمی میڈیکل کمپلیکس کے کرنل کمانڈر کے عہدے پر تعینات کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد، ریٹائرڈ اور سینئر افسران کے ساتھ ساتھ آرمی میڈیکل کور کے سپاہیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ آرمی چیف نے کمانڈنگ افسران اور سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے پر آرمی میڈیکل کمپلیکس کے کردار کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی خدمات اور کردار کو بھی سراہا۔