سابق حکمرانوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا، قومی معیشت کا بیڑا غرق کیا‘اسلم اقبال
بلاول نے مولانا فضل الرحمن سے کنارہ کشی کرکے بہتر فیصلہ کیا،مولانا کا ایجنڈا دوسروں کے کاندھے پر بندوق رکھ کے چلانا ہے اکتوبر ابھی بہت دور ہے ، اپوزیشن مزید انتشار کا شکار ہوگی‘نواز لیگ بھی ’’دیکھو اور انتظار کرو ‘‘کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے‘صوبائی وزیر
جمعرات 12 ستمبر 2019 18:15
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے لاہور شہر سے درخت کاٹ کر یہاں کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کردیئے۔
چاہیے تو یہ تھا کہ انہوں نے جو درخت کاٹے ان کی جگہ نئے درخت لگاتے لیکن ایسا نہیں کیاگیا۔ہماری حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران لاہور میں اب تک ایک لاکھ 25ہزار پودے لگائے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر شروع کی گئی شجرکاری مہم میں انتظامیہ ، عوامی نمائندے اور معاشرے کے تمام طبقات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کیلئے شجرکاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اضلاع کے درمیان شجرکاری کے حوالے سے مقابلے بھی کرائے جائیں گے اور اچھی کارکردگی دکھانے والے اضلاع کو انعامات بھی ملیں گے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ بلاول نے مولانا فضل الرحمن سے کنارہ کشی کرکے بہتر فیصلہ کیاہے۔مولانا کا ایجنڈا دوسروں کے کاندھے پر بندوق رکھ کے چلانا ہے۔انہوں نے کہاکہ اکتوبر ابھی بہت دور ہے ، اپوزیشن مزید انتشار کا شکار ہوگی۔نواز لیگ بھی ’’دیکھو اور انتظار کرو ‘‘کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔شریف فیملی احتجاج کی بجائے اپنے بچائو میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں عوام تو کیا خود ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں۔ مخالفین کا حکومت کے خلاف اتحاد صرف اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر نوازلیگ کا یکطرفہ پراپیگنڈا مضحکہ خیز ہے۔ میاں صاحب کی خود کو مظلوم ثابت کرنے کی مہم ناکام ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ان کرپٹ عناصر کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.