ڈیرہ اسماعیل خان،خودکشی کی ناکام کوشش ،جواں سال لڑکی نے زہریلی دوائی پی لی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات 12 ستمبر 2019 20:51

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) خودکشی کی ناکام کوشش ،جواں سال لڑکی نے زہریلی دوائی پی لی ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،حالت خطرے سے باہر ،پولیس نے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں علاقہ گومل کلاں میں جوانسال لڑکی نے گھریلوناچاقی پر اپنی زندگی سے بیزار ہوکر گھر میں موجود کیڑے مار زہریلی دوائی پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی ۔اسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کیاگیا جہاں پر طبی امداد کے بعداسے کی حالت پہلے سے بہتر بتائی گئی ہے ۔پولیس نے لڑکی کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :