پاکستان رینجرز سندھ نے مختلف آپریشنز کے دوران بر آمد ہو نے والا سامان اصل مالکان کے حوالے کردیا

جمعرات ستمبر 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ وِنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف آپریشنز کے دوران بر آمد ہو نے والے سامان کو کوائف کی جانچ پڑ تال اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

حوالے کیے گئے سامان میں 2 عددکاریں ، 6عددموٹر سائیکلیں اور 12 عددموبائل فونزشامل ہیں ۔اس موقع پر سامان وصول کرنے والے مالکان نے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہاتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :