ڈیرہ اسماعیل خان، تیز رفتار کار نے سائیکل سوار بچے کو روندڈالا، کمسن بچہ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات 12 ستمبر 2019 20:53

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) ٹانک روڈ چہکان اڈا کے قریب تیز رفتار کار نے سائیکل سوار بچے کو روندڈالا، کمسن بچہ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل،چشمہ روڈ پر المعز شوگر مل موڑ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری، ، کار سوار معمولی زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں چہکان اڈا کے قریب تیز رفتار کار سوار نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمسن سائیکل سوار بچے کو روندھ ڈالا جس سے سائیکل پر سوار بچہ شدید زخمی ہوگیا زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

صدر پولیس نے کار سوار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ادھر چشمہ روڈ پر المعز شوگر مل موڑ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری، حادثے کے نتیجے میںکار سوارافراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امدد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :