جس نے ڈیل کی وہ فارغ ہے، جس نے ایسا کیا وہ اپنے گھر میں جھاڑو پھروالے، سفیدی سفُودی کروالے

نواز شریف سے ڈیل کے متعلق مجھے کچھ معلوم نہیں، وہ نیب کے قیدی ہیں، ڈیل بھی انہی سے ہوگی: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 ستمبر 2019 22:49

جس نے ڈیل کی وہ فارغ ہے، جس نے ایسا کیا وہ اپنے گھر میں جھاڑو پھروالے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2019ء) وزیر وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ جس نے ڈیل کی وہ فارغ ہے، جس نے ایسا کیا وہ اپنے گھر میں جھاڑو پھروالے، سفیدی سفُودی کروالے، نواز شریف سے ڈیل کے متعلق مجھے کچھ معلوم نہیں، وہ نیب کے قیدی ہیں، ڈیل بھی انہی سے ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر پر حکومت نے کیا سودا کرنا ہے، جو لوگ ایسا کر سکتے تھے ان کو اللہ تعالیٰ نے جیلوں میں بھجوا دیا، نواز شریف سے ڈیل کے متعلق مجھے کچھ معلوم نہیں، ان کا کیس نیب کے پاس ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور یہ بات میں نہیں کہ رہا بلکہ یہ بات قائداعظم فرماگئے ہیں۔ 1964 کے بعد پہلی مرتبہ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں یہ مسئلہ اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے جس اچھے طریقے سے کشمیر کے مسائل دنیا کے سامنے اٹھائے ہیں اس سے بہتر طریقے سے انکو نہیں اٹھایا جاسکتا۔ کشمیر کے سودا کرنے کی باتیں غلط ہیں اور جو لوگ کشمیر کا سودا کر سکتے ہیں اللہ نے انہیں جیل بھیج دیا ہے ۔

 وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ڈیل کے حوالہ سے جاری اطلاعات کے بارے میں انکو کوئی خبر نہیں ہے۔ وہ نیب کے قیدی ہیں اور وہ ہی انکا فیصلہ کریں گے۔ نواز شریف کا فیصلہ نہ تو میں کرسکتا ہوں اور نہ ہی کیبنٹ۔ جس نے نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی وہ فارغ ہے۔ جس نے ایسا کیا وہ اپنے گھر میں جھاڑو پھروالے، سفیدی سفُودی کروالے۔ مولانا فضل الرحمن کو حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت خود ہی جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ کو کنٹینر فراہم کر دے گی ۔